کراچی ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ 2 مئی کو کراچی میں عظیم الشان عوامی اسمبلی ہوگی،تاریخ کے بدترین اور ریموٹ کنٹرول الیکشن کی دنیا بھر کی جمہوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی،کراچی میں رہی سہی کسر اتحادی جماعت کو نوازنے نے نکال کر رکھدی،وہ ضلعی نائب امیر مولانا عمر صادق کی رہائش گاہ پر جےیوآئی ضلع کیماڑی ، پی ایسز اور جے ٹی آئی کی مجالس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں میزبان، مولانا شیرین محمد، سید اکبر شاہ ہاشمی، سید عبدالسلام شاہ، حاجی عزیرالرحمنٰ دیشانی، مولانا کفایت اللہ، مولانا حفیظ اللہ لاشاری، جے ٹی آئی کے سید زا ہدشاہ ہاشمی، حافظ محمد صدیق حمادی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔