• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول، 16 کے بجائے 18 اپریل کو ہوگا، صدر زرداری خطاب کریں گے

اسلام آباد ( آن لائن ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول‘اب 16کی بجائے 18اپریل کو ہوگا ‘نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی۔ جبکہ حکومتی اراکین خصوصاً پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میںگلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کے وزرائے اعظم‘چاروں صوبوں کے وزراعلیٰ ،گورنرز سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید