• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں افغان قونصلیٹ کے بنگلے پر افغان طالبان کا قبضہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمشید روڈ پر واقعہ افغان قونصلیٹ کے بنگلے پر مبینہ طور پر قبضہ کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔11اپریل کو تھانہ جمشید کوارٹرز میںدرخواست گزاروں کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق عامل کالونی میں واقع بنگلہ نمبر82جس میں داؤد یونیورسٹی کے کے طلباء رہائشی پذیر ہیں میں کچھ افراد اسلحہ سمیت داخل ہوئے اور وہاں موجود طلبہ کو مارا اور گالم گلوچ کی۔ان افراد نے کمروں کے تالے توڑے اور سامان بھی باہر نکال دیا جبکہ وہ افراد خود کو افغان طالبان ظاہر کر رہے تھے اور کہا کہ ہم افغانستان میں جہاد کر رہے ہیں اور زخمیوں کا یہاں علاج کر رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلہ افغان قونصلیٹ کی ملکیت ہے۔ افغان قونصلیٹ کا عملہ گزشتہ روز بنگلہ پر پہنچا تھارہائشی طلبہ نے ویڈیو بنا کر وائرل کی اور معاملے کو غلط رنگ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے دور میں یہ بنگلہ بغیر کسی تحریری معاہدے کے مذکورہ طلبہ تنظیم کو دیا گیا تھا۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کے معاملات سے متعلقہ محکمہ ریونیو ہے۔ قبضہ دینا یا چھڑوانا ان کے دائرہ اختیار میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید