• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور کے حصول کیلئے ہاکی فیڈریشن کے دونوں دھڑوں میں رسہ کشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں پاور کے حصول کیلئے دونوں فیڈریشنز میں رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں فیڈریشنز دعوی کررہی ہیں کہ ان کی منتخب ٹیم اذلان شاہ کپ میں حصہ لے گی۔ فیڈریشن نے 16 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے فیڈریشن نے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔ وہ پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ اولٹمنز 22 اپریل سے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ وہ پی ایچ ایف سے معاہدے کے تحت دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل کراچی میں ایک اور فیڈریشن کا تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے۔ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ۔ ہیڈکوچ ایاز محمود کی سربراہی میں کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا ۔ میڈیا ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری نورازمی سفر نے پی ایچ ایف سیکرٹری حیدر حسین کو پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈول بھیج دیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپوہ میں دو مئی کو رات نو بجے پریکٹس کرے گی ۔ پاکستان ٹیم دوسرا پریکٹس سیشن 3 مئی کو دن گیارہ بجے پریکٹس کرے گی ۔ پاکستان ٹیم تیسرا پریکٹس سیشن 6 مئی اور چوتھا پریکٹس سیشن 9 مئی کو کرے گی ۔ پاکستان ٹیم دو مئی کو ملائیشیاء روانہ ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید