کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی سے بھارتی سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر کرپال سنگھ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرپال سنگھ کے صاحبزادے مہتاب سنگھ ،اولمپین خالد حمید، اولمپین شہباز احمد ،اولمپین محمد آصف باجوہ اور اولمپین طاہر زمان بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ماضی کے پاک بھارت ہاکی میچز کی یادوں کو تازہ کیا۔ اس موقع پر پی ایچ ایف سیکرٹری نے کرپال سنگھ کو ویلکم کیا۔ کرپال سنگھ نے پاکستانی لیجنڈز کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان سے ہمیشہ ہمیں محبت ملی ہے۔