کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال اول اور سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے،نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول کے امتحانات میں 96 طلبہ شریک ہوئے،84 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کا تناسب 87.50 فیصدرہا۔،بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم کے امتحانات میں 106 طلبہ شریک ہوئے،85 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 21طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کاتناسب 80.19 فیصدرہا۔