• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، صوبائی حکومت کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مشروط اجازت

کراچی (صباح نیوز )سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔ عدالت نے ایم کیوایم کی درخواست پر اگست 2023 میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ پیر کو جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ نئے سرے سے اشتہارات جاری کرکے ملازمتیں فراہم کی جائیں تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں، اگر بھرتیاں قانونی تھیں تو متعدد ڈپٹی کمشنر ز یہ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ کیا ہم یہ بھی بتائیں کہ کس ڈپٹی کمشنر نے ایسا کرنے سے منع کیا یہ کیا طریقہ ہے کہ حکومت جاتے جاتے نوکریاں بانٹتی جائے؟ ڈپٹی کمشنر وں کے دفتر میں بلینک اپائنٹمنٹ لیٹر مل رہے ہیں جسٹس ظفر راجپوت نے سوال کیا کہ کیا اب سیاسی کارکن کا کام نوکریاں بیچنا رہ گیا ہے؟ معاشرے کو بہتر کرنے کے بجائے اگر یہ سوچ لیا ہے کہ ہمارے بچے باہر پڑھیں گے اور وہیں رہیں گے تو دوسری بات ہیاگر وطن چھوڑنا نہیں چاہتے تو میرٹ کو اپنائیں۔
اہم خبریں سے مزید