• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کیلئے ترقیاتی منصوبے منظور، تجاوزات ختم کردی جائیں، مریم نواز

لاہور(خصو صی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کر لیااور مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم دیا۔اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اورمری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ، دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری ،موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ طلب، پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت ، گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور ، ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت اورغیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا گیا۔نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔ موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔ مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے،تجاوزات کے خاتمے کی منظوری دیدی گئی۔
اہم خبریں سے مزید