• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی آمدن 7 ہزار ارب، رواں سال قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے، احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، اس سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے، قرض کی ادائیگی ادھار پیسے لیکر کرنی پڑے گی،انڈیا بیف ایکسپورٹ میں آگے،کوئی ملک ہم سے گوشت لینے کو تیار نہیں پیر کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کیے، صرف ممالک یہ چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں، ہمیں نیشنل انٹرنشپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا، پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے، انڈیا میں اگرچہ گاؤ ماتا ہے لیکن بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے، کوئی ملک ہم سے گوشت لینے کو تیار نہیں ، نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ضروری ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید