کوئٹہ ( این این آئی )کوئٹہ اور گرد و نواح کے تمام ڈیمز محفوظ،10ہزار ایکڑ فٹ پانی جمع،شہری کسی بھی خطرے کے پیش نظر پانی میں جانے سے گریز کریں، ڈیموں کو کوئی خطرہ نہیں،کوئٹہ شہرکے گردونواح میں واقع تمام ڈیمز محفوظ ہیں انہیں کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اسوقت ڈیمز میں 10ہزارایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے ،شہری کسی بھی خطرے کے پیش نظر پانی میں جانے سے گریز کریں محکمہ اریگیشن ڈیمز کی مسلسل نگرانی کر رہاہے ۔محکمہ ایری گیشن کے حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے گردونواح میں واقع ڈیمز اسوقت مکمل محفوظ ہیں اورانہیں حالیہ بارشوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے کوئٹہ شہر کے نواح میں واقع ڈیمز میں 25ہزارایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجودہے جبکہ اسوقت10ہزارایکڑفٹ سے زائد پانی ذخیرہ کیاجاچکاہے۔ حکام نے بتایا کہ کچھ لوگ اگست2022ء میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی پانی کی تصاویر شیئر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیداکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں شہری خوفزدہ نہ ہوں کسی بھی ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔اریگیشن حکام کا کہناہے کہ ڈیمز میں پانی کی گہرائی زیادہ ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈیمزمیں پانی سے جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچاجاسکے ۔