• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کوچز میں گن مین تعینات ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے ،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ ر سعد بن اسد ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کے علاؤہ محکمہ پولیس، ایف سی ،داخلہ،ٹرانسپورٹرز اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ مسائل اور چیلنجز کا تعین،تحفظ اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔اس سلسلے میں تمام مسافروں کوچز میں سات یوم کے اندر گن مین تعینات ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے جبکہ قومی شاہراہوں پر سیکورٹی اداروں کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاؤہ تمام گاڑیاں دن میں سفر کریں گی جبکہ رات کے اوقات میں کانوائے بناکر متعلقہ سیکورٹی میں چلائی جائے گی۔انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی گاڑی کسی زائرین کو نہیں لے جائے گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کی اہمیت اور اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے پر تمام متعلقہ اداروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی کی ضروری ہے۔قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیکر سیکورٹی پلان ترتیب دیں گے۔اجلاس میں قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مختلف مسائل اور چیلنجز کا تعین کیا جائے گا۔اجلاس میں قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ تیار کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید