کراچی(اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کیلئے قومی ہاکی کیمپ منگل سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیا، پہلے روز رات گئے تک کھلاڑیوںکی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، موسم کی خرابی کے باعث دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، کوچ محمد عثمان کےمطابق کیمپ میں بدھ سے پریکٹس کا آغازہوگا۔ ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔