اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر شاہ محمود خان کو ڈی جی آڈٹ گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزات اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن گروپ کی گریڈ سترہ کی افسر مس عائشہ جاوید کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ۔او ایم جی کی گریڈ اٹھارہ کی او ایس ڈی مس عترت زہرہ کی رخصت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ۔ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد سلیم خٹک کی ایک سال کی ایل پی آر منظور کی گئی ہے۔وہ چار مارچ 2025 کو ریٹائر ہو ں گے۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر حامد محمود رانا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے او ایس ڈی آفتاب عالم کو 962 دن کی رخصت دی گئی ہے۔