اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ماہ 28اور 29اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔ ۔سعودی عرب کی جانب سے 28اور 29اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔منگل کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے در میان طے پانے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دیکر دستخط کئے جا نے کاامکان ہے۔