• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رحجان، 61 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤسے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤکے بعد منفی رحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں60.92پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری مالیت 11ارب 85کروڑ 6لاکھ روپے گھٹ گئی، 47.42فیصد کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں اضافہ،کاروباری حجم 1.22فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدآئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس 548 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار کی نئی ریکارڈ حد بھی عبور کر گیا لیکن پھر دوسرے ہاف میں منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں آگئی اور انڈیکس 139 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 60.92 پوائنٹس کی کمی سے 70483.66 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس بھی 53.14 پوائنٹس کی کمی سے 46296.90 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 11.47 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 23202.56 پوائنٹس ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید