• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2400روپے فی تولہ کا مزید اضافہ،قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2371 ڈالر سے بڑھ کر 2391ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2400 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2057روپے کے اضافے سے 2لاکھ 14ہزار 77 روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ یہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے تاہم چاندی کی قیمت 2650روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید