• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے این اے 53 میں تعلیمی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ ٹاسک فورس غیرسیاسی ہو گی جس کا یونٹ ایک ہائی سکول اور اس سے ملحقہ ارد گرد واقع مڈل اور پرائمری سکولوں کے ایریاز پر مشتمل ہو گا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے اس حوالے سے ریٹائرڈ و حاضر سروس فوجی و سول افسران، مرد و خواتین اساتذہ ، والدین ، کاروباری حضرات ، غیر ممالک میں بسنے والے اس حلقہ کے بیٹوں اور بیٹیوں سے اپنی تجاویز ریٹائرڈ ٹیچر مظہر آف پنڈوڑی اور الیاس کیانی آف میرہ موہڑہ کو فراہمی کیلئے کہا ہے ۔ ٹاسک فورس کا بنیادی مشن سکولوں کے حالات تبدیل کرنا ہیں۔