لندن (جنگ نیوز) لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔لندن کی کراؤن پراسیکوشن نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پر محافظ پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔دوسری جانب محافظ کے وکیل معین خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا۔