• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد ( صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کا دوسرا دورہ کریں گے ۔ 

وہ 27 اپریل کو تین روزہ دورے کےلیے روانہ ہوں گے جہان وہ عالمی کولیبرویشن ، گروتھ اینڈ انرجی فارڈویلپمنٹ میں شرکت کرین گے جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ہوگی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض کانفرنس کے دوران 700 شرکادنیا بھر سے شرکت کریں گے جن میں دنیا بھر کے اہم سینئر رہنماشامل ہوں گے جن کا تعلق بین الاقوامی تنظیموں، کاروباری رہنماؤں اور حکومتوں سے ہوگا ۔

یہ رہما دنیا بھر میں ترقی کو فروغ دینے کےلیے تعاون بنانے کی حکمت عملی تشکیل دیں گے اس کے علاوہ ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے مابین پل بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید