• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان مال کے لیے ڈیل اور اپنا ریٹ لگوا رہے ہیں، وزیراعلیٰ KP

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مال کیلئے ڈیل اور اپنا ریٹ لگوا رہے ہیں ، مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے ، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو سے ملک و قوم پر تجربے کرنا بند کریں،ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، مینڈیٹ بھی ہمارا چوری ہوا ، بانی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے ، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو سے ملک و قوم پر تجربے کرنا بند کریں ، فضل الرحمن مال کیلئے ڈیل اور اپنا ریٹ لگوارہے ہیں۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیر آئید درست آئید ، ان کو اب احساس ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر نہیں جاتے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں پاکستان کی خاطر ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن جب بیٹھنے کا وقت تھا تب یہ لوگ پکڑ دھکڑ کر رہے تھے،چالیس سال پنجاب میں حکومت کی ایک ہسپتال نہیں بنایا ، عوام کے لئے کام کرو اور جو حکم کرو اس پر عمل کرواو ، میں اگر اپنے احکامات پر عمل نہ کروا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا ، معاہدے ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید