• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے نواز شریف کو کلین چٹ دیدی، عدالت سے بری کرنے کی استدعا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں کلین چٹ دیتے ہوئے احتساب عدالت سے ن کو بری قرار دینے کی استدعا کر دی۔ نیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے گاڑی توشہ خانہ نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی، عدالت توشہ خانہ ریفرنس خارج یا بری کر سکتی ہے،گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں نیب کا کہنا تھا سال 1997 میں سعودی عرب حکومت کی جانب سے گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی، نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی بعد ازاں اس گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پول میں شامل کر لیا گیا ، 2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی پیشکش کی، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔
اہم خبریں سے مزید