کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق نائب صدر اور معروف صنعت کار شبیر منشاء چھرا کوپاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر کر دیا گیا ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے معروف صنعتکار اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر شبیر منشاء چھرا کو سال 2024-25کے لیے ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے شبیر منشاء چھرہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبیر منشاء کے تجربے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہترین انتخاب ہے۔