کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو ہاکی کیمپس کے انعقاد کے بعد اب دونوں قومی ہاکی فیڈریشنوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی ملائیشیا روانگی کے دعوے شروع کردیے ہیں۔ دونوں کیمپوں میں پریکٹس جاری ہے۔کراچی کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے، ہوٹل اور ٹکٹوں کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے، ایونٹ کے آرگنائزر نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان کا بھی دعوی ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کے ویزے جلد آجائیں گے، منتظمین نے ہماری ٹیم کی شرکت کو او کے اور پریکٹس میچوں کے انتظامات کرادیے ہیں، ہم نے کھلاڑیوں کے ہوائی ٹکٹ بک کرلئے ہیں۔