کوئٹہ(نمائندہ جنگ)جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ آج چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔