• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں، دل کھولو، مریم نواز

لاہور،ظفر وال ،شکر گڑھ (خصوصی نمائندہ، نامہ نگاران) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سکھوں کے مقدس مقا مات پر اچھے ہوٹل بنانے کا سوچ لیا نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی دلوں کے دروازے کھو لو، کرتار پورمیں ویساکھی تقریب سے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کرتار پور سےلاہور موٹر وے تک سڑک کی تعمیرو مرمت کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نے درشن ڈیوری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کایہ اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنی دھی رانی کو وزیراعلیٰ بنا کر مان بڑھایا۔انڈین اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر دنیا بھر کے پنجابیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب کی یہ بیٹی خدمت کر کے پنجاب کے ہر باپ اور ہر بھائی کی پگ کا شملہ اونچا رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاحلف لینے کے بعد منصوبہ بنایا کہ کچھ ایسا کر سکیں کہ سکھ برادری کیلئے آسانی ہو۔ سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہتریں سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں۔پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورخوشیاں منانی آتی ہیں۔ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی۔دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کے لئے راستے کھولیں۔
اہم خبریں سے مزید