اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سب ڈویژن کی بین الاضلاعی اورتحصیلوں کو ملانے والی 15سڑکوں کی بحالی و مرمت کا تخمینہ تیار کر کے منظوری کیلئے چیف آفس (نارتھ)پنجاب کو بھجوا دیا گیا ۔ ان سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئیگی، دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کی 12فٹ چوڑی سڑکوں کی مرمت و بحالی کی جائیگی۔ محکمہ ہائی وے پنجاب (راولپنڈی آفس) کی طرف سے جن سڑکوں کا اسٹیمیٹ تیار کر کے لاہور منظوری کیلئے بھجوایا گیا ہے ان میں روات کلرسیداں روڈ، کلرسیداں دوبیرن روڈ، اڈیالہ روڈ، جوڑیاں چکری روڈ،چکری اڈہ ہرنیاں والا روڈ وغیرہ شامل ہیں ۔