راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ترجمان صدر مملکت عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنیوالے پہلے صدر ہیں۔ صوبائی خود مختاری‘ این ایف سی ایوارڈ‘ آغاز حقوق بلوچستان‘ کے پی کو پہچان دینے اور پارلیمنٹ کو آئینی اختیارات کی منتقلی صدر آصف زرداری کے بڑے کارنامے ہیں۔ پاک ایران گیس‘ گوادر پورٹ اور سی پیک کو بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔