• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروازیں ری شیڈول، کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی قطاریں

کراچی (این این آئی) کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں میں بزرگ، بچے ، خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں۔کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنے کے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے۔دبئی ایئرپورٹ سمیت یواے ای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لانچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کانٹرز پر مسافروں کا رش ہے۔