اسلام آباد( نیوز ایجنسی )ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ہائی پروفائل دورہ پاکستان سے قبل ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ،ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی، سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گی ۔