راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنا کمیشن میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب کوشہباز شریف کا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آگیا۔شہباز شریف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا کہ پنجاب میں امن و امان کے معاملات پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن تشکیل دی گئی تھی جو صوبائی وزیر قانون اور بعض دیگر اہم صوبائی وزراء پر مشتمل تھی۔