کراچی ( نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ، اور سینئر بزنس رہنما ایس ایم تنویر نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تمام بزنس کمیونٹی کی جانب سے یہ مؤدبانہ درخواست ہے کہ انہیں بطور گورنر سندھ کام کرنے دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کامران خان ٹیسوری کے 18 ماہ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں، انہوں نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے مسائل کو حل کیا ہے۔ ایس ایم تنویر اور عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کی سندھ آمد کے تناظر میں کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ موجودگی ضروری ہے۔قبل ازیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فیڈریشن ہاؤس آمد پر صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، بزنس مین گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، سابق سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی شیخ خالد تواب واراکین ایف پی سی سی آئی نے ان کا استقبال کیا۔