• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں عوام کے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، فضل الرحمٰن

کوئٹہ/پشین ( این این آئی/ نامہ نگار)جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024 میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے ،یہ پوری ملک میں جائے گی ،ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں ؟ جمعیت علما اسلام ف نے قلعہ عبداللہ سمیت ملک میں ضمنی الیکشن کے بایکا ٹ کا اعلان کردیا ہے اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا، بلوچستان اسمبلی ہو یا پارلیمنٹ ہو، آج یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشین کے تاج لالہ گراونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی جنرل سیکر ٹری مولانا غفور حیدری ،سینیٹر مولاناعبد الواسع ،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیززہری ،صلاح الدین ایوبی ،آغا محمود شاہ ،عین اللہ شمس ،مولانا عبد الواحد صدیقی اورملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ ملک کو قائم رکھنے میں جمعیت علما اسلام کا کردار بہت اہم ہے ، آج مدارس ملک بچانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اسٹبلشمنٹ مدارس کو ختم کرنے میں لگی ہیں ،اگر وہ آئین اور اسمبلوں کو جوتے تلے روندیں گے تو ہم پہاڑ کے طرح کھڑے رہیں گے ،بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید