کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نا ہوسکے۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا ہے جس وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی ودیگر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ملزم عمران شیخ نے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائر کردی۔ عدالت نے عمران شیخ کی درخواست پر دلائل طلب کر لیئے۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔