• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹرل وینیو پر سیریز، پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے، پی سی بی چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ نائب کپتان کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی مشاورت کررہی ہے، ایک دو دن میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا، ہیڈ کوچ کے انٹرویوز جاری ہیں ۔ بھارت سے نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے تجویز آئی تو ضرور دیکھیں گے، چیمپئننز ٹرافی تک ٹیم بہت مصروف ہے ۔ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔چیئرمین نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ۔ ٹورنامنٹ میں 7200 میچزکا انعقاد ہوگا ۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے پاس اسٹیڈیم بنانے کی مہارت نہیں ہے اس لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے ۔ 

اسپورٹس سے مزید