اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ کے لوگوں کے لیے امداد کی آٹھویں کھیپ روانہ کی ہے۔وزیر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سمندری راستے روانہ کی جانے والی 400 ٹن امداد میں موسم سرما کے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کی شامل ہے۔ امدادی کھیپ پورٹ سعید، مصر میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے اور غزہ کے لوگوں کو ترسیل کے لیے مصری ہلال احمر کے حوالے کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔