• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات، ن لیگ کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دیانتداری اور محنت سے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور خارجہ تعلقات کی بہتری کی حکومتی خدمت کا عوامی اعتراف ہے ،معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں، خبررساں اداروں اور سرویز میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے بھی عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید