• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

اسلام آباد /ماسکو(این این آئی)روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں انکے فائٹو سینیٹری خدشات کو دور نہ کیا گیا تو وہ چاول کی درآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردیگا۔پاکستانی سفارتخانے روسی اتھارٹی کے خط کا انگریزی ترجمہ وزارت تحفظ خوراک کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر متعلقہ سرکاری دفاتر میں کو بھجوا دیا۔تفصیلات رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایف ایس وی پی ایس نے روس میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے اور تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔روسی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی سے پتہ چلتا ہے کہ ایف ایس وی پی ایس نے پاکستانی سفارت خانے کے متعلقہ اہلکار سے مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کہا اور ممالک کے درمیان تجارت کی جانے والی زرعی مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فائیٹو سینیٹری معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور بھی دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید