کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)ایرانی صدر کی آمد کے پیش نظر شاہراہ قائدین اور نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک ایم اے جناح روڈکی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کر دی گئی بلدیاتی اداروں نے راتوں رات ہنگامی طور پرطویل عرصے سے موجود چھوٹے موٹے گڑھے بھر دئیے مین سڑک اور اطراف کی گلیوں کی اچھی طرح صفائی اور دھویا گیا ہےکے ایم سی ، متعلقہ ٹاون اورسندھ سالڈ ویسٹ کے عملے نے اس سلسلے میں دو روزقبل شروع کیا جانے والے آپریشن پیر کی شام مکمل کر لیا علاقے کو معزز مہمان کی آمد کے پیش نظر اچھیطرح سجا دیا گیا ہے۔