کراچی (سید محمد عسکری) پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دی گئی اس موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا کہ ایرانی صدر نے سند دیئے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول سے ہٹ کر اُن سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
جواباً کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا (خدا آپ پر مہربان ہوں) گاڈ بلیس یوُ۔
یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔