اسلام آباد(صباح نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میں ، اسلام ، اسلامی اقدار ، فلسطین کے مظلوموں اور حق و انصاف کا ہمیشہ دفاع کرنے والے پاکستانی عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا ایران اور پاکستان کے مشترکات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع و فروغ کی اہم گنجائش موجود ہے ۔