• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں امراض قلب سے بچاؤ کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی‘ صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امراض قلب سے بچاؤ کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے میجر جنرل(ر) مسعود الرحمٰن کی قیادت میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امراض قلب سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں صحت مند طرز زندگی بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ امراض قلب اور غیر متعدی امراض سے بچاؤ کے جامع پروگرام کی ضرورت ہے۔ وفد نے صدر مملکت کو دل کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام، آگاہی پیدا کرنے میں پناہ کے کردار بارے بتایا۔
اہم خبریں سے مزید