• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری،متعدد کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا بورے والا اور غازی آباد ملتان میں آپریشن ، کمپریسر استعمال پر 2میٹر، کمرشل استعمال پر چار میٹر سکولوں میں منقطع کردیئے گئے ،4صارفین گھریلو میٹروں کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے جن پر ٹاسک فورس نے کاروائی کرتے ہوئے میٹر منقطع کردیئے۔ دو صارفین غازی آباد میں کمپریسر استعمال کرنے جرم میں ملوث تھے جن کے میٹر اتار دیئے گئے ۔ملتان میں پانچ صارفین غیر قانونی طور پر دو دو گھروں میں گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے اپنے بوریوالا وزٹ پر 3صارفین کی ایکسٹینشن ریموو کروائیں۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے سابقہ جرمانے والے کنزیومر سے ایک لاکھ روپے کی ریکوری بھی کروائی ۔
ملتان سے مزید