• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیر کراچی کے سفر میں جماعت اسلامی کا مرکزی کردار ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ”تعمیر کراچی“کے سفر میں جماعت اسلامی کا مرکزی کردار ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کا دوسرا نا م ہے،ہمارے ٹاؤن و یوسی کے منتخب بلدیاتی نمائندے گلی کوچوں میں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہیں،شہر کراچی پانی، بجلی سے محروم اور انفراسٹرکچرتباہی سے دوچار ہے، پیپلز پارٹی فنڈز کی عدم فراہمی کے ذریعے تعمیر کراچی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،ہمارا عزم ہے کہ ناکافی وسائل کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر اور حق کے لیے مزاحمت و جدو جہد جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شاہ فیصل کالونی کے تحت منعقد ”ممبر زکنونشن“سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے امیرجماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف و دیگرنے بھی خطاب کیا،کنونشن میں یوسیز چیئرمینز اور کونسلرز نے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے،منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کے جیتے ہوئے ٹاؤنز میں دن رات عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے جا چکے ہیں اور درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلدیاتی نمائندے محدود وسائل کے باوجود عوام کے گھروں کی دہلیز پر پہنچ کر برسوں پرانے مسائل حل کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید