• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین اور زیارت کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، علامہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کافی عرصے سے زائرین اور زیارت کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ 40 ہزار افراد وہاں جا کر غائب ہوگئے ایک منصوبے کے تحت بدنام کیا جاتا رہا، ہیومن ٹریفکنگ میں حکومت ملوث ہے وہ زائرین کو بدنام نہ کرے ،عراق و ایران جانے والے زائرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، زائرین کے پاسپورٹ وہاں بارڈر پر لے لئیے جاتے ہیں،محرم کے ایام میں ایران عراق اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کی میٹنگ ہوئی،ہم خوش ہوئے کہ ہمارے مسائل کم ہوں گے، زائرین نے تیاری شروع کردی پھر خبر آئی کہ زمینی راستے سے قافلے نہیں جائیں گے،زائرین پر پابندی سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،ہمیں کوئی متبادل راستہ اور کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،ہم ریمدان جائیں گے آپ ہمیں سیکورٹی فراہم کریں،آپ افغانستان کا راستہ بھی کھول سکتے ہیں،وہاں سے بھی مشہد بہت قریب ہے،ہمارا احتجاج کسی سیاسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ خالصتاً مذہبی اور آئینی حق کے تحفظ کے لیے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید