• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں تجاوزات، پتھاروں کی بھرمار کراچی دشمنی، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر بھر میں تجاوزات و پتھاروں کی بھرمار کو کراچی دشمنی قرار د یتے ہوئےکہا کہ سرکاری سرپرستی میں کشادہ شاہراہوں پر تجاوزات اور جابجا لگے پتھارے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر اور شہریوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کرتے ہیں جن کا روزانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے، ان عوامل کے باعث گھنٹوں پر محیط ٹریفک جام شہریوں کا نصیب بن چُکا ہے، محدود سوچ کی حامل سندھ سرکار اور نام نہاد مقامی حکومت عروس البلاد شہر کو دیہاتی طرز پر چلانے کی خواہش مند نظر آتی ہے، سترہ برسوں سے جاری بدترین طرز حکمرانی کے عوض کراچی کا ہر گلی کوچہ مسائل کی آماجگاہ بن چُکا ہے، شہر کے مسائل و مصائب سے نابلد افراد اداروں پر قابض اور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، سندھ حکومت فی الفور شہر میں قائم تجاوزات و پتھاروں کے تدارک اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عوامل کی سرکوبی کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید