اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اہم تقرریوں کیلئے وزیراعظم کے اختیارات کابینہ نے واپس لے لئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے بلکہ وزیر اعظم نے خود یہ اختیارات وزارتوں کو دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ا پنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ سپیشل پروفیشنل پے سکیلز (ایس پی پی ایس) پالیسی 2019ءمیں اس وقت کی حکومت( پی ٹی آئی ) نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ضرورت کی بنیاد پر انتہائی ہنر مند اور تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے متعارف کروائی تھی۔