• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چینی برآمد کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد (مہتاب حیدر)حکومت کا چینی برآمد کی اجازت دینے سے انکار، ای سی سی سمری بھیجنے سے قبل مقامی مارکیٹ میں سویٹنر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان۔ تفصیلات کے مطابق شوگر ملرز کی بھرپور کوششوں کے باوجود حکومت نے مقامی مارکیٹ میں میٹھے کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ای سی سی کے سامنے سمری بھیجنے کے امکان کے درمیان مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تو حکومت نے اصولی طور پر فیصلہ کیا کہ چینی کی برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی تو مقامی مارکیٹ میں قیمتیں 25 روپے فی کلو تک بڑھ سکتی ہیں۔ اس سے قبل شوگر انڈسٹری نے پاکستان سے 10 لاکھ ٹن سویٹنر برآمد کرنے کے لیے حکومت سے اجازت لینے کے لیے لابنگ شروع کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید