• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چینی کی برآمد سے متعلق فی الفور فیصلہ کرے‘ ترجمان پسما

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلد از جلد کوئی فیصلہ کر لینا چاہئے اور ایک موثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہئے۔ شوگر انڈسٹری جب سے وفاقی حکومت کے ساتھ میٹنگز کر رہی ہے اگر تب اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی جاتی تو تب انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں سات سو ڈالر فی ٹن سے زیادہ ملتی جو کہ اتنا وقت گزرنے کے بعد انٹرنیشنل شوگر انڈسٹری کریش کر رہی ہے اور چینی کی عالمی قیمت کم ہو کر پانچ سو ترپن ڈالر فی ٹن رہ گئی ہے جس سے ملک کیلئے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید