ریاض (جنگ نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے اتوارکو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے ’’اسپیشل ڈائیلاگ اینڈ گالا ڈنر‘‘ میں شرکت کی ۔انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور عالمی اقتصادی فورم کاخصوصی اجلاس منعقد کرنے پرسعودی قیادت کو مبارکباد دی ۔شہبازشریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفدپاکستان بھیجنے پر بھی سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات ‘ علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ بحران پر بھی بات چیت کی ۔