اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوموار کے روز کیسز کی سماعت نہیں کی۔
پیر کے روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 3رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کرنا تھی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کی جانب سے سماعت کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے اورعدالتی عملہ بھی پہنچ چکا تھا تاہم سماعت شروع ہونے سے چند منٹ قبل عدالتی عملے کی جانب سے کیسز کی سماعت کیلئے آنے والے سائلین اور وکلاء کو بتایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج کیسز کی سماعت نہیں کرینگے اوردیگر دو ججز عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اخترافغان کمرہ عدالت نمبر 5میں کیسز کی سماعت کرینگے۔